سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے، پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت متوقع

05:08 PM, 9 May, 2025

اسلام آباد:سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر اہم سفارتی مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ دورے کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کردار ادا کرنا ہے۔

دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق عادل الجبیر اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں وزیراعظم، وزیر خارجہ اور عسکری حکام شامل ہوں گے۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، موجودہ بحران اور سعودی عرب کے ممکنہ ثالثی کردار پر گفتگو کی جائے گی۔

سعودی وزیر کے اس دورے کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب جنوبی ایشیا میں تنازع شدت اختیار کر رہا ہے اور عالمی برادری تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔

مزیدخبریں