ریسکیو 1122 کی جانب سے صوبہ بھر میں سول ڈیفنس کی تربیت، 48 گھنٹوں میں 50 ہزار سے زائد افراد مستفید

11:07 PM, 9 May, 2025

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے صوبہ بھر میں سول ڈیفنس کی تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ عوام کو ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کی تربیت دی جا سکے۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار سے زائد افراد کو یہ تربیت فراہم کی گئی ہے۔
اس تربیتی پروگرام کے تحت طلبہ اور معاشرے کے دیگر افراد کو زندگی بچانے کی بنیادی مہارتیں، جیسے کہ خون روکنا، دل کی دھڑکن بحال کرنا، ہڈیوں کے ٹوٹنے اور گردن کی چوٹوں کی ابتدائی طبی امداد، اور ہنگامی انخلاء کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ حقیقت سے قریب تر مشقوں کے ذریعے شرکاء کو ہنگامی حالات میں تحفظ اور اعتماد کا احساس دلانا مقصد ہے۔

مزیدخبریں