اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں مہنگے ہو گئے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے نافذ کی گئی ہیں، جبکہ ان کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔