معرکۂ حق کا ایک سال مکمل، کراچی میں تقریب؛ پاکستان نے ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارت کو مؤثر جواب دیا، مراد علی شاہ

07:57 PM, 9 May, 2026

کراچی: معرکۂ حق کی تکمیل کو ایک سال مکمل ہونے پر سندھ حکومت کے زیرِ اہتمام کراچی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، حکومتی نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے بھارت کو چند گھنٹوں میں بھرپور جواب دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور اس کے پیچھے پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیاں شامل ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ قوم نے ہر مشکل وقت میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، جبکہ ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
تقریب کے شرکاء نے قومی سلامتی کے لیے خدمات انجام دینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملک کی ترقی، استحکام اور امن کے لیے دعا بھی کی۔

مزیدخبریں