کامیابی "کینڈی کرش" کی طرح ہے جہاں آگے سے آگے بڑھا جاتا ہے، پریانکا چوپڑا

05:39 PM, 9 Nov, 2016

بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہوراداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے خیالات کے اظہارمیں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹتی ہیں اور ہمیشہ خواتین کے لیے اپنی آوازبلند رکھتی ہیں تاہم اداکاری میں بھی بھرپورمحنت کرکے بہترسے بہتر بھی پرفارم کرتی ہیں اوریہ ہی ان کی کامیابی کا رازبھی سجھا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا کا کامیابی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ بالکل ایک معروف گیم “کینڈی کرش” کی مانند ہے جہاں آپ آگے سے آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اورکسی بھی لیول کو دوبارہ نہیں کھیلتے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرآپ یہ سوچنے لگ گئے کہ آپ کامیاب ہیں یا ہوگئے ہیں تو آپ کبھی بھی مزید کامیابی کی توقع نہیں رکھیں گے کیونکہ آپ نے سوچ لیا کہ آپ نے وہ سب کرلیا جو آپ کرنا چاہتے تھے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں باربار جیتنا پسند ہے، اگر میں نے زندگی میں کامیابی حاصل کی بھی ہے تو میں اس کے بارے میں نہیں سوچتی ہوں۔ پریانکا کا اپنے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ایسی لڑکی ہیں جو وہ سب بول دیتی ہے جو اس کے ذہن میں چل رہا ہوتا ہے جہاں بہت سی خواتین کو اتنا نہیں بولنا چاہیئے جب کہ وہ اس طرح کی لڑکی ہیں جو زندہ رہنے کے لیے کام کرتی ہے۔

مزیدخبریں