دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اتحاد کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

02:39 PM, 9 Nov, 2017

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں ڈی آئی جی اور دیگر پولیس افسران کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اتحاد کی ضرورت ہے. ہم شہداء اور زخمی ہونے والے افراد  کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں ڈی آئی جی اور دیگر پولیس افسران کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کو سلام پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے جن کو قابو کرنے کے لئے اتحاد کی اشد ضرورت ہے شہدا کے ورثا سے مکمل یکجہتی اور غم میں شریک ہیں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف جنگ لڑتے رہیں گے ۔

مزیدخبریں