وزیراعظم کا قانون کے مطابق احکامات پر عملدرآ مد نہ کرنے والے افسران کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم 

وزیراعظم کا قانون کے مطابق احکامات پر عملدرآ مد نہ کرنے والے افسران کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حالیہ دھرنے اور سیاسی سرگرمیوں کے دوران قانون کے مطابق احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ احکامات خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سرکاری افسر ان کیلئے دئیے گئے ہیں جبکہ ان رپورٹس کی بنیاد پر افسران کی پرموشن کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق فرائض ادا نہ کرنے والے افسران کو پروموشن بورڈ میں سزا دی جائے جس کا اجلاس انتہائی عجلت میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں طلب کیا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے گزشتہ بورڈ میں ہونے والی ترقیوں کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے، ایجنسیوں کی رپورٹ کی بنیاد پر متعلقہ کمیٹی جاری سیاسی کشیدگی میں افسران کے طرز عمل کا جائزہ لے گی کہ انہوں نے قانون کے مطابق کام کیا یا نہیں۔
وزیراعظم نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو بالخصوص پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز اور پولیس سروس آف پاکستان کے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تعینات افسران کی تازہ رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں