کوئٹہ اور پشاور کے درمیان جعفر ایکسپریس کی ٹرین سروس 13 نومبر تک معطل

08:26 PM, 9 Nov, 2025

کوئٹہ: پاکستان ریلوے کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی ٹرین سروس آج سے معطل کر دی گئی ہے۔ یہ سروس 13 نومبر تک بند رہے گی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق، اس فیصلے کی وجہ آپریشنل مسائل ہیں اور اس کا مقصد مسافروں کی سہولت کے لیے درکار ضروری اقدامات اٹھانا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ان اقدامات کی تکمیل کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

دوسری جانب، چمن اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر ٹرین معمول کے مطابق اپنے شیڈول پر روانہ اور منزل تک پہنچے گی۔
 
 

مزیدخبریں