امریکا: ٹریفک سگنل توڑنے پر پولیس نے خاتون کی جان لے لی

04:46 PM, 9 Oct, 2017

امریکا میں میامی بیچ شہر کی پولیس کے سربراہ نے بتایا ہے کہ اتوار کی شام سیاحتی علاقے کے قلب میں ٹریفک سگنل توڑنے والی خاتون پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس سربراہ ڈینیئل اوٹس کے مطابق "بی ایم ڈبلیو" میں سوار خاتون نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ پہلے ٹریکف سگنل توڑا اور پھر ایک دوسری سواری سے گاڑی ٹکرا دی۔ اس کے بعد خاتون نے گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران ایک پولیس اہل کار کو بھی ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہاں موجود پولیس نے خاتون پر فائرنگ کر دی۔ خاتون کو جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ دم توڑ گئی۔
پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ خاتون نے جس پولیس اہل کار کو ٹکرماری تھی وہ ہسپتال میں ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ اوٹس نے خاتون یا پولیس اہل کاروں کے نام نہیں بتائے۔

مزیدخبریں