سرفراز احمد اور اسد شفیق نے امید کی کرن روشن کر دی

سرفراز احمد اور اسد شفیق نے امید کی کرن روشن کر دی

دبئی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق ٹیم کو فتح دلانے کیلئے چوتھے روز کے اختتام تک کوششوں میں مصروف رہے ، پاکستان کو جتنے کیلئے 5 وکٹوں پر 119 رنز درکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے آغاز پر سری لنکن ٹیم 96 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 317 رنز ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی صرف 62 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ اوپنر سمیع اسلم ایک رنز بناکر آوٹ ہو گئے 36 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 17 رنز بنا پردیپ کا شکار بنے، 49 پر تیسری وکٹ حارث سہیل کی گری، 52 پر شان مسعود21 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے اور 52 کے ہی اسکور پر بابر اعظم صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
کھانے کے وقفے کے بعد مزید کوئی نقصان کیے198رنز اسکور کرلیے۔گرین شرٹس کی جانب سے اسد شفیق 86اور کپتان سرفراز احمد 7 5رنز پر کھیل رہے ہیں۔انہوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 146رنز کی شراکت قائم کردی ہے۔ ٹیم کو ابھی سیریز برابر کرنے اور میچ جیتنے کے لیے مزید119 رنز درکار ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے دلروان پریرا نے 3 جبکہ گیماگے اور پردیپ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ہے۔