اسرائیلی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ، مصری میڈیا کا دعویٰ

02:18 PM, 9 Oct, 2025

غزہ: مہینوں جاری رہنے والی تباہ کن جھڑپوں کے بعد غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے نافذ ہو گیا، جس کا عالمی رہنماؤں اور مختلف ممالک نے خیرمقدم کیا ہے۔

مصری وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ معاہدہ غزہ جنگ میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شرم الشیخ میں ہونے والی مثبت پیش رفت نے جنگ کے خاتمے کے لیے نئی راہیں کھولی ہیں۔ مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی پیرس روانہ ہوں گے جہاں وہ وزارتی اجلاس میں شرکت کر کے معاہدے سے متعلق مزید امور پر بات چیت کریں گے۔

مصری صدر نے تصدیق کی کہ غزہ میں جنگ بندی قائم رکھنے اور لڑائی ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت غزہ میں قید 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اتوار یا پیر کو متوقع ہے۔

مزیدخبریں