یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار، برطانوی عدالت نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے حق میں فیصلہ سنا دیا

03:27 PM, 9 Oct, 2025


لندن: برطانوی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجہ کے جانب سے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے مقدمے کا فیصلہ راشد نصیر کے حق میں سنا دیا ہے۔

نمائندہ لندن سفینہ خان کے مطابق  عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عادل راجہ کو پچاس ہزار برطانوی پاؤنڈ ہرجانے اور عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں جج رچرڈ سپیئرمین (Richard Spearman) نے قرار دیا کہ عادل راجہ کی جانب سے پیش کیے گئے دعوؤں کے کوئی معتبر شواہد فراہم نہیں کیے جا سکے۔ عدالت نے کہا کہ راشد نصیر کے خلاف الزامات محض قیاس آرائیوں پر مبنی تھے، جن کا مقصد ان کی شہرت کو نقصان پہنچانا تھا۔

عدالت نے زور دیا کہ سوشل میڈیا پر کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش قانونی نتائج کا باعث بن سکتی ہے، اور اس فیصلے کو مثالی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے جو آن لائن ہتک عزت کے مقدمات میں ایک نئی نظیر قائم کرے گا۔

عدالت نے عادل راجہ کو پابند کیا ہے کہ وہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر سے تحریری معافی مانگیں اور ہرجانہ فوری طور پر ادا کریں۔

مزیدخبریں