سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

03:38 PM, 9 Oct, 2025

اسلام آباد :غزہ کی امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

مشتاق احمد خان کو اسرائیل نے فلوٹیلا کو روکنے کے بعد گزشتہ ہفتے حراست میں لیا تھا۔ رہائی کے بعد وہ اردن پہنچے جہاں سے آج گلف ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتریں۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی سفارتخانے نے گزشتہ شب ایک پوسٹ میں بتایا تھاکہ مشتاق احمد خان بحفاظت پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی کو فون کرکے مشتاق احمد کی عمان سے واپسی میں اردن کی مدد پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ادھر، اسرائیل کی جانب سے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کیا گیا تھا جس میں امدادی سامان سمیت تین کشتیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

مزیدخبریں