سعودی عرب میں حجاج کی شناخت کیلئے جوازات کی نئی خدمت

سعودی عرب میں حجاج کی شناخت کیلئے جوازات کی نئی خدمت

مدینہ منورہ :محکمہ پاسپورٹ معذوروں ، کمزوروں ، بوڑھوں اور جاں بحق ہو جانےوالوں کی شناخت متعین کرنے کےلئے گشتی گاڑی کی سہولت فراہم کر رہا ہے ، منیٰ الجسر اسپتال کے سرد خانے میں موجود ایک  متوفی حجن کی شناخت اسی گاڑی میں موجود مشین کی مدد سے کی گئی.

واضح رہے حج کے موقع پر دوسرے ممالک سے آئے ہوئے سینکڑوں معمر حجاج اپنی عمارتوں کا پتہ بھول جاتے ہیں ، جبکہ ان کے پاس خاطر خؤاہ کوائف بھی نہیں ہوتے اسی چیز کو دیکھتے ہوئے وزارت حج نے نئی سروس شروع کی ہے ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔