دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے میں پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے، وزیراعظم

دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے میں پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے، وزیراعظم

سرگودھا: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مصحف بیس سرگودھا کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو قدرتی آفات سے نمٹنے اورامدادی کاموں پر پاک فضائیہ کی خدمات، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی پاک فضائیہ کی خدمات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان ایئرفورس کے وطن کے دفاع کے لیے بہترین کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائی حدود کے تحفظ میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے اور پاک فضائیہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں