عمران خان پر الزامات، عائشہ گلالئی سے جواب طلب

عمران خان پر الزامات، عائشہ گلالئی سے جواب طلب

لاہور: لاہور کی سیشن عدالت نے عمران خان پر الزامات کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما کی درخواست پر عائشہ گلالئی سے جواب طلب کر لیا۔ تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے ہوتے ہوئے تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے تمام الزامات کی تردید کی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کی قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عائشہ گلالئی کو الزامات پر معافی مانگنے اور 30 ملین روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عائشہ گلالئی سے 16 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں