خاتون جج کو دھمکیاں دینا دہشت گردی نہیں،مقدمہ ختم کیاجائے: عمران خان کا جے آئی ٹی میں جواب 

خاتون جج کو دھمکیاں دینا دہشت گردی نہیں،مقدمہ ختم کیاجائے: عمران خان کا جے آئی ٹی میں جواب 
سورس: File

اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر درج ہونے والے  دہشت گردی کے  مقدمے سابق وزیر اعظم عمران خان  جواب جمع کرادیا ہے۔ 

                                                               

    عمران خان کی جانب سے وکیل کے ذریعے پولیس کی جے آئی ٹی کو  جمع کرائے جواب میں کہا گیا ہے تحریک انصاف کا چئیر مین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں۔ حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل پر تشدد کیا۔

عمران خان نے کہا کہ  اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت ہوا۔ تقریر میں جو کچھ کہا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا۔ کوئی غیر قانونی عمل کیا نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں