تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کے رہائشیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر علاقے سے نکل جائیں، کیونکہ اسرائیلی فوج غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے اور فضائی حملے بھی مزید تیز کیے جائیں گے۔ نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ اسرائیلی فوج غزہ کی تمام بلند عمارتوں کو تباہ کر دے گی۔
دوسری جانب، اسرائیل نے غزہ جنگ کے حوالے سے اس پر تنقید کرنے والے ہسپانوی حکام، جن میں سپین کی نائب وزیراعظم یولاندا ڈائز اور وزیر برائے یوتھ اینڈ چلڈرن شامل ہیں، پر اسرائیل میں داخلے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ان حکام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھے گا۔