پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا

11:42 AM, 9 Sep, 2025

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان میں ایران کے سفیر، ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے اس خوشخبری کا اعلان کیا۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا چکا ہے، جو ایرانی صدر کے حالیہ دورۂ پاکستان اور دونوں ممالک کے بڑھتے روابط کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے اس تعاون پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے بتایا کہ ایران کی مشہور فضائی کمپنی ایران ایئر ٹور اسلام آباد کے لیے پہلی براہ راست پرواز کا آغاز کر رہی ہے۔ اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان عوامی روابط، سیاحت اور کاروباری تعلقات کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت دونوں ملکوں کے عوام، سیاحت اور کاروباری حلقوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ امید ہے کہ ایرانی سیاح پاکستان کی خوبصورتی اور مہمان نوازی سے بھرپور لطف اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں