نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قازقستان کے ہم منصب سے ملاقات

01:56 PM, 9 Sep, 2025

اسلام آباد : اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قازقستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ مرات نرتلیو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے اور خطے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم کیا اور خطے میں رابطوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ، نومبر میں متوقع قازق صدر کے دورے سے قبل قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

خیال رہے کہ قازقستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ مرات نرتلیو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے، باہمی تعاون بڑھانے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں