سندھ میں بڑے سیلاب کا خطرہ، گڈو سے سکھر بیراج تک پانی کے ریلے پہنچ گئے

03:42 PM, 9 Sep, 2025

سندھ: دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور گڈو سے سکھر بیراج تک پانی کے ریلے پہنچ گئے ہیں۔ سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں دس ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا ہے۔

میانوالی کے قریبی علاقے بھی دریائے سندھ میں پانی کی بلند سطح سے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ راجن پور میں ضلعی انتظامیہ نے سیلاب کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایک بستی کے سیلاب متاثرین نے کشتیوں کو اپنا گھر بنا لیا ہے۔ ٹھٹھہ اور سجاول کے علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں