وزیر اعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کا اجلاس، ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اور محصولات میں اضافے پر زور

03:47 PM, 9 Sep, 2025

اسلام آباد: وزیر اعظم کی صدارت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن، ٹیکس چوری کے خاتمے اور محصولات میں اضافے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ انکم اور سیلز ٹیکس دہندگان کی مکمل ڈائریکٹری جلد از جلد تیار کی جائے تاکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جا سکے اور ٹیکس دہندگان کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزیدخبریں