فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ کس کے نام ہوگا؟ 30 بہترین فٹبالرز شارٹ لسٹ

01:13 PM, 9 Sep, 2026

پیرس: فٹبال کی دنیا کے سب سے معتبر انفرادی اعزاز بیلن ڈی آر کے لیے 30 نامزد کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جس کے بعد رواں سال کے بہترین فٹبالر کے انتخاب کی دوڑ مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔

شارٹ لسٹ میں فرانس کے سپر سٹار کائیلیان ایم باپے، سپین کے نوجوان سنسنی خیز کھلاڑی لامین یمال اور انگلینڈ کے ٹاپ سٹرائیکر ہیری کین نمایاں ناموں میں شامل ہیں۔

آٹھ مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے ارجنٹائن کے لیجنڈ لیونل میسی بھی 30 رکنی فہرست کا حصہ ہیں، جبکہ ناروے کے گول مشین ارلنگ ہالینڈ، فرانس کے عثمان ڈیمبیلے اور انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم کو بھی اعزاز کے مضبوط امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

تاہم فہرست میں سب سے بڑا حیران کن نام پرتگال کے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کا غائب ہونا ہے۔ پانچ مرتبہ بیلن ڈی آر جیتنے والے رونالڈو اس بار ایوارڈ کے لیے نامزد نہیں کیے گئے۔

بیلن ڈی آر کے فاتح کا حتمی اعلان 26 اکتوبر کو کیا جائے گا، جس کے بعد معلوم ہوگا کہ فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز اس سال کس سٹار کے نام رہتا ہے۔

مزیدخبریں