لاہور: مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے نت نئے ٹرینڈز نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک بار پھر دھوم مچا دی ہے، جہاں پاکستانی شوبز سے وابستہ معروف شخصیات 1980 کی دہائی کے انداز میں نظر آنے لگی ہیں۔
سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے اس نئے اے آئی فلٹر کے ذریعے موجودہ تصاویر کو 80 کی دہائی کے فیشن میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ پرانے دور کے ملبوسات، منفرد ہیئر سٹائل، شوخ رنگ، نمایاں میک اپ اور گلیمرس انداز ان تصاویر کو خاص بنا رہے ہیں۔
پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی اس دلچسپ ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے اپنی اے آئی سے تیار کردہ ریٹرو تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر دلچسپ تبصرے اور پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اے آئی کی مدد سے ماضی کے فیشن اور انداز کو موجودہ دور میں دوبارہ پیش کرنے کا یہ رجحان تیزی سے مقبول ہورہا ہے، جبکہ پاکستانی فنکاروں کی شرکت نے اسے مزید توجہ حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔