خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 11 دہشتگرد ہلاک

11:58 AM, 9 Sep, 2026

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقوں خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر دو الگ آپریشنز کیے، کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائیاں کیں۔ آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

 سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں