ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ، اگست 2026ء میں 3.7 ارب ڈالر ریکارڈ

03:14 PM, 9 Sep, 2026

کراچی : پاکستان کے لیے ترسیلاتِ زر کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2026ء میں پاکستانی ورکرز کی ترسیلاتِ زر 3.7 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

سٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق اگست میں ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیاد پر 16.5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ماہانہ بنیاد پر بھی ترسیلاتِ زر میں 0.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست 2026ء کے دوران مجموعی ترسیلاتِ زر 14.7 فیصد اضافے کے ساتھ 7.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 ترسیلاتِ زر میں اضافے کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رقوم کی ترسیل میں اضافے اور ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں