افغانستان میں القاعدہ کی بڑھتی سرگرمیاں، ٹی ٹی پی کے حملوں میں معاونت کے شواہد سامنے آگئے

03:18 PM, 9 Sep, 2026

کابل: افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور القاعدہ کے باہمی روابط مزید مضبوط ہونے کے انکشافات سامنے آئے ہیں، جس کے باعث ٹی ٹی پی کی پاکستان میں حملے کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

 بین الاقوامی میڈیا ادارے ریڈیو فری یورپ کی رپورٹ میں افغانستان میں القاعدہ کی بڑھتی سرگرمیوں اور پاکستان میں جاری دہشتگرد حملوں کے درمیان روابط سے متعلق اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق افغان سرزمین سے پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں القاعدہ کی معاونت کے شواہد موجود ہیں۔ القاعدہ کی جانب سے مبینہ تعاون نے ٹی ٹی پی کی آپریشنل صلاحیتوں کو تقویت دی ہے۔

 رپورٹ میں افغانستان میں شدت پسند گروہوں کی سرگرمیوں اور خطے میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

مزیدخبریں