نیویارک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برطانوی خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔
برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.51 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 100 ڈالر 43 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں بھی 1.96 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد امریکی خام تیل 94 ڈالر 99 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان سمیت دیگر درآمدی ممالک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔