آزاد کشمیر میں امن، ترقی اور عوامی خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے: شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم کی ملاقات ، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

07:44 PM, 9 Sep, 2026

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سید افتخار علی گیلانی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں امن و استحکام، ترقیاتی عمل اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کی ترقی کے لیے حکومت آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی ترقی، خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

 آزاد کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

 ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں