عمرکوٹ کے علاقے کھاروڑو چارن میں مستحق خواتین کو رقم کی ادائیگی کے لیے ٹرائیل بنیاد پر مرکز قائم

12:58 PM, 10 Apr, 2020

عمرکوٹ ضلع کی  مستحق خواتین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت  رقم کی ادائیگی کے لیے عمرکوٹ میں آج ٹرائیل بنیاد پرکھارڑرو چارن میں  ایک مرکز قائم کیا گیا جہاں رش بڑھنے سے سوشل ڈسٹینس کے مکینزم کو قائم رکھنا مشکل ہو گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں ان خواتین کی رقم جاری کی گئی ہے جو پہلے سے بینظیر سپورٹ پروگرام یا  احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم حاصل کر رہی ہیں سوشل ڈسٹینس سمیت دیگر  مختلف مسائل کو دیکھنے کے لیے عمرکوٹ کے علاقے کھاروڑو چارن میں مستحق خواتین کو رقم کی ادائیگی کے لیے ٹرائیل بنیاد پر مرکز قائم کیا جس کے لیے اسی علاقے تعلق رکھنے والی خواتین کو میسج بھی کیے گئے مگر دور دراز علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں خواتین مرکز پر جمع ہوگئی ۔

مزیدخبریں