چوری کے بعد معافی نامہ: مدھیہ پردیش میں انوکھا واقعہ

04:06 PM, 10 Apr, 2025

مدھیہ پردیش:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں ایک دکان پر چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں چور لاکھوں روپے چرا کر فرار ہوگیا مگر ساتھ ہی معافی نامہ بھی چھوڑ گیا۔

رپورٹس کے مطابق جوجر بوہرا محلہ میں واقع ایک دکان سے چور نے دو لاکھ 46 ہزار روپے چوری کیے۔ دکان کے مالک کو اگلی صبح معافی نامہ ملا جس میں چور نے مالی مشکلات اور قرض دہندگان کے دباؤ کا ذکر کیا۔

خط میں چور نے لکھا کہ وہ مجبوری کے تحت چوری کرنے پر مجبور ہوا ہے اور چھ ماہ کے اندر رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس نے دکان سے صرف اتنی ہی رقم لی ہے جتنی اس کے قرض کی ادائیگی کے لیے ضروری تھی، اور 37 ہزار روپے وہیں چھوڑ دیے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں