لاہور: پامی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز مشکلات کا شکار ،میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز کی جنرل باڈی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں پامی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں 4 ماہ بعدبھی نیا سیشن شروع نہیں ہوپاتا۔
پامی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ایک طرف جناح ہسپتال کی نجکاری دوسری جانب پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو تباہ کیا جارہا ہے، حکومت سستی شہرت کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو تباہ نہ کرے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ فیس فکس کرنے کے چکر میں پڑھائی کی کوالٹی تو فکس نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پامی ہر سال 11ہزار بچوں کو ڈاکٹر بناتی ہے،ایچی سن اپنی مرضی سے فیس لیتا ہے تو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کیوں نہیں ،بھارت میں بھی ایوریج فیس 40سے 80لاکھ ہے ۔ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک نا کیا جائے ،صدر پامی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دیں جو یہ دیکھے کہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کا دشمن کون ہے ،ہم نہیں چاہتے کسی بھی ہسپتال کو پرائیویٹائز کیا جائے ،اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم کالجزکو تالے لگا کر سڑکوں پر آجائینگے۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، صدرپامی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے خبردار کر دیا
06:36 PM, 10 Apr, 2025