چین :چین نے امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس نے کہا کہ بات چیت برابری کی بنیاد پر اور باہمی احترام کے ساتھ ہونی چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ چین اپنے مؤقف پر آخر تک قائم رہے گا، اور دباؤ، دھمکیاں یا بلیک میلنگ کو درست طریقے کے طور پر نہیں دیکھتا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے مل کر کام کرے گا اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرے گا۔ چین نے یہ بھی کہا کہ دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا احترام ضروری ہے اور ان کو پامال نہیں کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا اور اس بات پر زور دیا کہ ہر کوئی ٹیرف کے معاملے پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ماضی میں لوگوں نے امریکا سے فائدہ اٹھایا، لیکن اب "امریکا کو لوٹنے کے دن ختم ہو چکے ہیں" اور بائیڈن انتظامیہ نے چین کو بے لگام چھوڑ دیا تھا۔