کراچی: ملک کے اقتصادی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 4 اپریل 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی ذخائر کا حجم 15 ارب 75 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ہو گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ بہتری بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد توازن کو ظاہر کرتی ہے۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر اب 10 ارب 69 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ہو چکے ہیں، جو حالیہ مہینوں میں استحکام کا مظہر ہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 5 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی سطح پر برقرار ہیں، جو معیشت کے اندرونی نظام پر عوامی اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں۔