آئین قومی وحدت کی علامت اور عوامی حاکمیت کی ضمانت ہے، صدر آصف علی زرداری

09:44 AM, 10 Apr, 2026

اسلام آباد :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 1973 کے آئین کو پاکستان کی بقا اور سیاسی استحکام کا محور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مضبوط جمہوریت کی منزل صرف اور صرف دستورِ پاکستان پر مخلصانہ عملدرآمد میں پوشیدہ ہے۔ یومِ دستور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ عوام ہی اپنے مقدر کے اصل مالک ہیں اور آئین ان کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے۔صدر زرداری نے آئینِ پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا1973 کا دستور ریاست کا بنیادی قانونی اور سیاسی فریم ورک فراہم کرتا ہے جو تمام اکائیوں کو جوڑے ہوئے ہے۔
یہ آئین طویل مشاورت اور تمام سیاسی قوتوں کے اتفاقِ رائے کا نتیجہ ہے، اور یہی اس کی اصل طاقت ہے۔ تمام تر چیلنجز اور نامساعد حالات کے باوجود، اسی آئین نے پاکستان میں ریاستی تسلسل کو برقرار رکھا اور اداروں کو استحکام بخشا۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں تاریخی کرداروں کا ذکر کرتے ہوئے کہاشہید ذوالفقار علی بھٹو کو آئینِ 1973 کا "معمارِ اعظم" قرار دیتے ہوئے ان کی بصیرت کو سراہا۔ جمہوریت کی بحالی اور دستور کے دفاع میں ان کے لازوال کردار کو یاد کیا۔
انہوں نے میثاقِ جمہوریت کو جمہوری نظام کی مضبوطی کی بنیاد قرار دیا جس نے ملک کو آمریت سے نکال کر دوبارہ آئینی راستے پر ڈالا۔

مزیدخبریں