امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے دورے پر روانہ

05:41 PM, 10 Apr, 2026

واشنگٹن : میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر اسلام آباد میں ہونے والے ایران اور امریکا کے مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے، یہ مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں منعقد کیے جائیں گے۔

روانگی کے موقع پر جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق مذاکرات میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے۔ امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف شامل ہوں گے۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق ایران اور امریکا کے وفود اور صحافیوں کو ویزا فری سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔
 
 
 

مزیدخبریں