حاجی کیمپ اور حجاج کے مسائل

08:07 PM, 10 Apr, 2026

تحریر: وجیہہ تمثیل مرزا

حاجی کیمپ عازمینِ حج کو سفرِ حج پر روانہ ہونے سے پہلے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار کرنے کا ایک جامع مرکز ہوتے ہیں۔ حج ایک بہت بڑا فریضہ ہے جسے ہر مسلمان کو ادا کرنا فرض ہے۔ ہر سال پاکستان بھر میں حاجیوں کو تربیت دینے کے لیے تربیتی حاجی کیپمس لگاۓ جاتے ہیں۔ حاجی کیمپ لاہور ایک اہم سرکاری مرکز ہے جہاں حج پر جانے والے عازمین کو مختلف سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ کیمپ لاہور میں واقع ہے۔ تاہم رپورٹ کے مطابق کچھ سادہ لوح حجاج  زمانے اور وقت کی تیزی سے ناواقف ہوتے  ہیں اسی وجہ سے ان کو اس تربیت گاہ  میں  بھی مسائل رہتے ہیں۔حج تربیت کے دوران عازمین کو حج کے ارکان، طریقہ کار اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ 
دستاویزات کی تصدیق یعنی پاسپورٹ، ویزا اور دیگر ضروری کاغذات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ ویکسی نیشن جہاں حج کے لیے لازمی حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ رہنمائی سیشنز جیسا کہ سفر، رہائش اور دیگر انتظامات کے بارے میں معلومات دی جاتی ہیں۔ اس کیمپ کا مقصد  عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے لیکن لاہور   کے حاجی کیمپ  میں چونکہ جانے والے حجاج کی تعداد کافی زیادہ ہوتی ہے  اس  وجہ سے  کچھ جگہوں پر   شدید ترین بدنظمی  ہوتی ہے ،  لیکن اکثر لوگ اس کا تذکرہ نہیں کرپاتے اور ان کو فوکس   تربیت اورحج کی تربیت پر ہوتا ہے۔ 
 ایک پرانی سی خستہ حال عمارت میں لگاۓ جانے والا حاجی کیمپ  میں جہاں ہزاروں کی تعداد میں حجاج  شرکت کرتے ہیں وہاں  ناقص سہولیات کی اطلاعات بھی سامنے آتی رہتی ہیں لیکن رپورٹ کم ہی ہوتی ہیں۔ ان حجاج میں بوڑھے   بھی ہوتے ہیں جو دھکم پیل برداشت نہیں کرپاتے ۔ عینی شاہدین کے مطابق سہولیات کی عدم دستیابی، رش، دھکم پیل، حاجیوں کی خدمت کے لیے  انکو تربیت دینے والا عملے کی طرف سے عدم تعاون اور   دیگر مسائل در پیش رہتے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  یہ لوگ تو اللہ کے مہمان بھی ہوتے ہیں اوراس  کے ساتھ ساتھ جب کیمپ میں مہمان بنتے ہیں تو فقط توجہ عبادات کی طرف اور اللہ کے گھر جانے کی طرف ہوتی ہیں اس وجہ سے یہ لوگ بھی 
مسائل کو دل ہی دل میں جگہ بھی نہیں دیتے اور  آگے گزر جاتے ہیں لیکن ہوتے تویہ ذمہ داری ہی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق  یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ہزاروں افراد کی ویکسینیشن کے لیے صرف ایک بندہ موجود ہو۔ہمارے میڈیا نمائندگان   کو بھی الرٹ رہنا چاہیے تاکہ  یہ نمائندے معاشرے میں جس جگہ پر غفلت، کوتاہی،لاپروائی دیکھیں سب کے سامنے لائیں، مسائل پر نظر ثانی کرنا لازم ہے تاکہ آنے والے دنوں میں اس طرح کی غفلت سے بچا جا سکے۔

نوٹ: neonews.pkاوراس کی پالیسی کا  کالم نگار/بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے

وجیہہ تمثیل مرزا  پاکستان میں مقیم ایک ملٹی میڈیا صحافی ہیں جو حقائق پر مبنی خبریں فراہم کرتی ہیں۔ شعبہ صحافت میں گریجویشن کے بعد پاکستان بھر میں اردو اور انگریزی دونوں اخبارات میں بطور خبر نگار، نیوز رپورٹر، کالم نگار کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس کے ساتھ رجسٹرڈ نیشنل/بین الاقوامی صحافتی کونسلز، فورمز، پریس کلب اور ایسوسی ایشنز کے لیے نامزد ہیں ۔ ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا پر اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔ ٹیم سرعام میں بطور صحافی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان میں سماجی کارکن کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

 
 

مزیدخبریں