مہنگائی کے خلاف بڑا وار: پٹرولیم قیمتوں میں   کمی متوقع

06:55 PM, 10 Apr, 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی اور ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کے خاتمے کے لیے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 78 سے 100 روپے فی لٹر تک کی بڑی کمی متوقع ہے۔
 وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پٹرولیم قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کا عمل آج مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد نئی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔    اس اقدام کا مقصد عالمی مارکیٹ کے ثمرات براہِ راست عام آدمی تک پہنچانا ہے۔
دوسری جانب، وفاقی حکومت نے ایل پی جی کی مصنوعی مہنگائی کے ذریعے عوام سے اربوں روپے بٹورنے والی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف ایف آئی اے (FIA) کو فوری ایکشن لینے کا حکم دے دیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تمام کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ ٹرک کے گیٹ پاس پر صرف سرکاری قیمت ہی درج کریں گی تاکہ قیمتوں میں ہیرا پھیری کا راستہ روکا جا سکے۔

مزیدخبریں