مسلم لیگ نواز کو الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست مسترد

مسلم لیگ نواز کو الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست مسترد

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نواز کو اس کے نام سے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے عاصم عزیز ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن از خود ختم ہو گئی۔

عاصم عزیز ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ مسلم لیگ نواز کو اس نام سے الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔ جس پر چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ایک شخص کی نا اہلی سے پوری پارٹی پر پابندی نہیں لگا سکتے۔

سیاسی پارٹی کا مطلب ایک شخص نہیں ہوتا۔ عدالت نے مسلم لیگ نواز کو الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں