جنوبی لندن،بس دکان میں جا گھسی،چھ افراد زخمی

جنوبی لندن،بس دکان میں جا گھسی،چھ افراد زخمی

لندن:لندن کے جنوبی علاقے میں  ایک ڈبل ڈیکر بس دکان میں جا گھسی جس کے نتیجے میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں،عین شاہد ین کے مطابق بس کے اوپری حصے میں خون میں لت پت زخمی خاتون کو دیکھا گیا ہے۔

لندن پولیس کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح یہ واقعہ پیش آیا جب اطلاع آئی کہ جنوبی لندن میں ایک بس کا حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے کے بعد فوری طور پر ایمبولیسنوں کو جائے وقوعہ کی طرف جاتے دیکھا گیا ہے۔

بس کے ڈرائیور کو فوری طور پر ہسپتال لے جا یا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو جائے حادثہ پر طبی امداد دی گئی۔