الیکشن کمیشن کا پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم

الیکشن کمیشن کا پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم
کیپشن: پی کے 23 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت یوسف زئی کامیاب قرار پائے تھے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 23شانگلہ میں خواتین کے 10 فیصد سے کم ووٹ کاسٹ کرنے پر انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔ پی کے 23 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت یوسف زئی کامیاب قرار پائے تھے۔

الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرے گا۔

مزید پڑھیں: ووٹ رازداری ازخود نوٹس کیس،عمران خان کی معذرت قبول کرلی گئی

اس سے قبل اس حلقے میں خواتین ووٹرز کے 5 فیصد ٹرن آؤٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کامیاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمدرضاکی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے اس معاملے کی سماعت کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں