عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین بدھ کو سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے

Iraqi Foreign Minister Dr. Fawad Hussein will pay an official visit to Pakistan on Wednesday
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر 11-12 اگست 2021ء کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے اور کثیر الجہتی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں قریبی تعاون کا بھی جائزہ لیں گے۔

وزرائے خارجہ امت مسلمہ کے مسائل کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی مشاورت کریں گے۔ عراقی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، پاکستان اور عراق کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو کہ مشترکہ مذہب اور ثقافت کے مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ پاکستان ان تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔