ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک ،اسلحہ برآمد 

ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک ،اسلحہ برآمد 
سورس: File

ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی ۔ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں  دہشت گردوں نے پولیس کی  گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی آرمی کی کوئیک  ری ایکشن  فورس نے جائے وقعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

قریب چھپے دہشت گردوں نے اسی دوران سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔آرمی  کوئیک ایکشن رسپانس ٹیم نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں