عمران خان کے حکم پر فوج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈ چلانے کو قوم نہیں بھول سکتی: وزیر اعظم 

عمران خان کے حکم پر فوج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈ چلانے کو قوم نہیں بھول سکتی: وزیر اعظم 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے فوج کی قیادت کے خلاف کیسے کیسے القابات استعمال کیے۔ نفرت آمیز ٹرینڈ چلوائے گئے ۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے سوشل میڈیا ٹرولز نےافواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔

مصنف کے بارے میں