ویڈیو : پی ٹی آئی جلسہ کیلئے ہاکی سٹیڈیم میں بچھی کروڑوں روپے کی آرٹیفیشل ٹرف اکھاڑ دی گئی 

ویڈیو : پی ٹی آئی جلسہ کیلئے ہاکی سٹیڈیم میں بچھی کروڑوں روپے کی آرٹیفیشل ٹرف اکھاڑ دی گئی 
سورس: Twitter

لاہور : پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کے باعث نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے میں بچھی آرٹیفیشل ٹرف اکھاڑ دی گئی ہے۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے بچھائی گئی آسٹرو ٹرف اکھاڑی گئی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاکی سٹیڈیم میں بچھی آسٹروٹرف کو جلسے کے باعث اکھاڑ رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے بجائے لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر سوشل میں میڈیا تنقید کی جا رہی ہے کہ آپ کروڑوں روپے لگا کر بچھائی گئی آسٹروٹرف کیوں خراب کرنے جا رہے ہیں اپنا جلسہ کسی اور جگہ کرلیں۔ 

مصنف کے بارے میں