لاہور : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت آغا سلمان کو سونپی گئی ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ کر رہے ہیں۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، اور شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔ قومی ٹیم نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی ہے۔ اب پاکستانی ٹیم آج کی فتح سے سیریز اپنے نام کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
آج کے میچ میں دونوں ٹیموں کے لیے کامیابی اہم ہوگی، اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ پاکستانی ٹیم اپنے تسلط کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز جیت پاتی ہے یا ویسٹ انڈیز کامیاب ہو کر مقابلہ برابر کرتا ہے۔