ژوب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، مریم نواز کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

01:55 PM, 10 Aug, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنۂ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے سپاہی ملک کے دشمنوں کو کہیں بھی شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، چاہے دشمن زمین کے کسی کونے میں چھپا ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور ان کی بے مثال بہادری ہی وطن عزیز کی اصل ڈھال ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فتنۂ خوارج کے ہر کارندے کو ختم کرنے کے لیے پوری قوم متحد اور پُرعزم ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی کامیابی کو پاکستان کے امن و استحکام کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے ژوب کی تحصیل سمبازہ میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 14 دہشتگردوں کو کامیاب کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔

مزیدخبریں