اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کے دوران علاقائی و عالمی صورتحال سمیت امن و استحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون اور رابطوں کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔