عمران اور پی پی عوام کے لیے نکلیں ساتھ دیں گے: چوہدری شجاعت

عمران اور پی پی عوام کے لیے نکلیں ساتھ دیں گے: چوہدری شجاعت

لاہور:صدر ق لیگ  چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاناما کا مسئلہ ہر صورت میں حل ہوگا چاہے اب بنچ بنے ، کرسی بنے یا منجی ۔

کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے چوہدری شجاعت نے کہا کہ انہوں نے کبھی اقلیت کا لفظ استعمال نہیں کیا ، ہم سب پاکستانی ہیں، سب کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیے، ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے حکومت عوام کو ساتھ لے کر چلے، حکومت عوام کو ساتھ لے کر چلے گی تو ہی کامیاب ہوگی، جوجماعت عوام کے حق میں فیصلہ کرے گی اس کےساتھ ہوں گے۔

پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق مسلم لیگ (ق) کے صدر کا کہنا تھا کہ انسداد بدعنوانی کا دن وہی مناتے ہیں جو کرپشن میں ملوث ہوتے ہیں، ہمارے لیے ملک سب سے پہلے ہے اور پھر عوام ہیں لیکن وزیر اعظم نے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی۔ عمران خان اور پیپلزپارٹی عوام کے لیے نکلیں گے تو ہم بھی ان کا ساتھ دیں گے۔