سیاستدانوں نے پاکستان کو تباہ کردیا: پرویز خٹک

سیاستدانوں نے پاکستان کو تباہ کردیا: پرویز خٹک

نوشہرہ: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمارے سیاستدانوں کی اداروں میں ذاتی طور پرمداخلت کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ہے۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے پرویز خٹک کا کہا کہ پاکستان کے نظام کی تبدیلی میں بھی کرپٹ سیاستدان حائل ہیں،ہم نے3سال دن رات ایک کرکے صوبے کے تباہ حال اداروں کی بحالی کے لئے جہاد کیاہے۔

خیبر پختونخوا میں ہم نے تعلیم اور صحت سمیت تمام اداروں میں بھرتیوں کاصاف و شفاف نظام رائج کیا ہے۔